۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
دیدار رئیس جمهور ازبکستان با رهبر معظم انقلاب

حوزہ / جمہوریہ ازبکستان کے صدر نے گزشتہ روز رہبر انقلاب اسلامی ایران سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ ازبکستان کے صدر جناب شوکت میر ضیائف اور ان کے ہمراہ وفد نےگذشتہ روز جمہوریہ اسلامی ایران کے سپریم لیڈر سے تہران میں ملاقات کی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی ایران نے اس ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: جمہوری اسلامی ایران اور جمہوریہ ازبکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور علمی قرابت ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ میں استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی نے دونوں ممالک کے درمیان طولانی وقفے کے بعد دوبارہ روابط کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: امید ہے تہران میں ان ملاقاتوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

انہوں نے کہا: ایران اور ازبکستان کے درمیان روابط کے مخالف بھی موجود ہیں کہ جن کی طرف توجہ کئے بغیر اور دونوں ممالک کی مصلحت کو مدنظر رکھتے ہوئے جس قدر ممکن ہو باہمی تعاون جاری رہنا چاہیے۔

اس ملاقات میں جمہوری اسلامی ایران کے صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی بھی موجود تھے۔

جمہوریہ ازبکستان کے صدر نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سے اس ملاقات کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا: ہمیں بھی دونوں ممالک کے درمیان دراز مدت تک عدمِ روابط پر افسوس ہے لیکن اب امید ہے کہ تہران میں ملاقاتوں کے بعد باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون کی فضا قائم ہو گی۔

یاد رہے کہ ایرانی صدر حجت الاسلام والمسلمین سید ابراہیم رئیسی کی دعوت کے بعد جمہوریہ ازبکستان کے صدر نے بلند پایہ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ 20 سال کے بعد جمہوری اسلامی ایران کا دورہ کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .